مڈٹرم الیکشن: ڈیموکریٹس کو ریپبلکنز پر بھاری برتری حاصل

امریکا مڈٹرم الیکشن
ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 190 اور ریپبلکن کے 110 ارکان کو برتری حاصل ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 4 2026 |
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج میں ڈیموکریٹس کا پلڑا بھاری ہے اور ریپبلکنز امیدواروں کو مختلف نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے ہے، اہم مقابلوں کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 190 اور ریپبلکن کے 110 ارکان کو برتری حاصل ہے، 435 رکنی ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار ہے۔

امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 17 نشستوں پر برتری کے بعد تعداد 51 ہوگئی جب کہ ریپبلکنز کو 8 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی جس کے بعد سینیٹ میں ریپبلکنز ارکان کی تعداد 39 ہوگئی۔
امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کیلئے 100 میں سے 51 نشستیں درکار ہیں۔

امریکی وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول ڈیموکریٹس کو ملنے کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف بڑی تحقیقات شروع ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران پر حملہ کر دیا: امریکی اخبار کا دعویٰ

مڈ ٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کروں گا، ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور ممکن ہے دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرلیں۔

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں 3 امریکی خلابازوں نے خلا سے ووٹ کاسٹ کیاAnil ، Luke اور Jessica نے ناسا کے خلائی اسٹیشن سے الیکٹرونک ووٹ ہیوسٹن خلائی مرکز کو بھیجا، کہا ووٹ کا حق خلا سے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

امریکی ریاست ورمونٹ میں مقامی وقت کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 5 بجے ہوا جبکہ دیگر ریاستوں نیو ہیمپشائر، نیو جرسی، نیویارک اور ورجینیا میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوئی۔

امریکی مڈٹرم انتخابات میں مسلم امیدوار بھی میدان میں ہیں، کہیں سیاسی حریفوں سے براہِ راست مقابلہ تو کہیں کئی جماعتوں کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

مشی گن سے فلسطینی نژاد امریکی رکنِ کانگریس رشیدہ طلیب ایک بار پھر انتخابی میدان میں ہیں جہاں ان کا مقابلہ 4 امیدواروں سے ہے، کیلیفورنیا میں عائشہ وہاب کا مقابلہ بھی اپنی ہی جماعت کی امیدوار میلیسا ہرنینڈز سے ہے۔

دوسری جانب عام انتخابات میں رشیدہ طلیب کے مدمقابل ری پبلکن جیمز ہوپر سمیت 3 دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ امریکی سیاست میں مسلم امیدواروں کی بڑھتی موجودگی کے ساتھ یہ انتخابی مقابلے بھی خاص اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.68 ▲ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.76 ▲ 0.08
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.33 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.50 ▲ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.33 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 406,440 ▲ 4,522
Gold 22K Per Tola 372,570 ▲ 4,145
Gold 21K Per Tola 355,635 ▲ 3,957
Gold 18K Per Tola 304,830 ▲ 3,392
Silver Per Tola 5,202 ▲ 107
Platinum Per oz (USD) 1,450 ▲ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں