امریکا نے ایران پر حملہ کر دیا: امریکی اخبار کا دعویٰ
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ایم کیو 9 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 3 2026 |
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کیا ہے۔
امریکی عہدیداروں نے کارروائی کو دفاعی نوعیت اور امریکی اثاثوں کے تحفظ کا اقدام قرار دیا، ایک عہدیدار نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی طیارے پر فائرنگ کا جواب دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملوں نے امریکی فوجی اڈوں کو ہلا کر رکھ دیا
اس سے قبل پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کئی ماہ سے کوئی لڑائی نہیں کر رہا۔
ادھر ایران کی سرکاری خبرایجنسی کا کہنا ہےکہ قشم میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکے سنے گئے جبکہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ایم کیو 9 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔