ایرانی حملوں نے امریکی فوجی اڈوں کو ہلا کر رکھ دیا، 274 عمارتیں تباہ

Iran Attacks on US Military Bases
فائل فوٹو
Updated | Published November, 1 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیق کے مطابق ایرانی حملوں میں خطے کے 24 امریکی فوجی اڈوں کی 274 عمارتیں متاثر ہوئیں، جبکہ نقصانات کا ابتدائی تخمینہ اربوں ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل نے سیٹلائٹ تصاویر اور امریکی فوجی حکام کے انٹرویوز کی مدد سے ایرانی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ جنگ کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران ہی 119 عمارتیں متاثر ہوئی تھیں۔

امریکی اخبار کی تحقیق کے مطابق ایران نے جنگ کے پہلے چھ ماہ کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی والی 24 تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 274 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے ان حملوں سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔ ایرانی حملوں میں فوجیوں کی رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے امریکی فوجی تنصیبات اور رہائشی سہولیات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی فوجی اڈوں کی تعمیر نو پر 4 ارب ڈالر سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے، جبکہ مجموعی مالی نقصان کا تخمینہ 15 ارب ڈالر تک بھی پہنچنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھاری نقصانات کے بعد امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی محدود کرنے کے آپشن پر بھی غور کر رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.30 ▼ 0.37
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.62 ▼ 0.41
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.16 ▼ 0.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.59 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.24 ▼ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 414,723 ▼ 5,605
Gold 22K Per Tola 380,163 ▼ 5,138
Gold 21K Per Tola 362,883 ▼ 4,904
Gold 18K Per Tola 311,043 ▼ 4,204
Silver Per Tola 5,308 ▼ 301
Platinum Per oz (USD) 1,470 ▼ 69.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں