ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان
فائل فوٹو
Updated | Published October, 18 2026 |
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اپنے اتحادی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں نیتن یاہو کو مضبوط، بہادر اور غیر معمولی ذہانت کا حامل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو اپنے ملک کے اندر بھی شدید مخالفت کا سامنا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق امریکا اسرائیل سے ایسے ہی شراکت دار کی توقع رکھتا ہے، اسی لیے وہ نیتن یاہو کی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ میں 19 افراد ہلاک ہوگئے
واضح رہے کہ اسرائیل میں ہونے والے یہ انتخابات غزہ، لبنان اور ایران کے ساتھ جنگوں کے بعد منعقد ہو رہے ہیں، جنہیں نیتن یاہو کے سیاسی مستقبل کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کے اعتدال پسند حریف ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کا وعدہ کر رہے ہیں۔