پنجاب میں 3 لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے دینے کا ہدف مقرر
پروگرام کے تحت قرضوں کے حصول کے لیے اب تک 15 لاکھ 28 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ 2 لاکھ 17 ہزار سے زیادہ خاندانوں کو مجموعی طور پر 284 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی جا چکی ہے۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو پروگرام کی پیش رفت سے متعلق پھاٹا حکام نے بریفنگ دی، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اسکیم کے تحت پنجاب میں اب تک ایک لاکھ 26 ہزار 239 گھر مکمل ہوچکے ہیں۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد کرائے کے مکانوں میں رہنے والے مستحق خاندانوں کو اپنے گھر کی تعمیر کیلئے مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بلاسود قرضوں کی مدد سے اپنی چھت حاصل کر سکیں۔
مزید پڑھیں:بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
صوبائی وزیر نے کہا کہ درخواستوں کی بڑی تعداد پروگرام کی اہمیت اور دلچسپی کو ظاہر ہے، انکے مطابق "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے اختتام تک 3 لاکھ سے زائد خاندانوں کو قرضے فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے تاہم اس مقصد کے حصول کے لیے آئندہ پیش رفت اور قرضوں کی فراہمی کی رفتار اہم ہوگی۔