بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی
سی پی پی اے کی اس درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کی جائے گی/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 17 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے حکومت قیمت میں 2.56 روپے فی یونٹ اضافے کی تیاری کررہی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ بڑھانے کے لیے نیپرا سے باضابطہ درخواست کر دی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی اس درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کی جائے گی۔

اس سلسلے میں حکام نے ستمبر کے مہینے میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 10 روپے 2 پیسے فی یونٹ ظاہر کی ہے، جبکہ اس کا تخمینہ 7 روپے 46 پیسے لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

درخواست میں بتائی گئی تفصیلات کے مطابق ستمبر کے دوران بجلی کی پیداوار پر کل لاگت 127 ارب 87 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس دوران مقامی کوئلے سے 7 ارب 95 کروڑ، درآمدی کوئلے سے 37 ارب 14 کروڑ، جبکہ ڈیزل اور فرنس آئل کے استعمال پر بالترتیب 13 ارب 26 کروڑ اور 11 ارب 81 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

سی پی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی گیس سے بجلی بنانے پر 13 ارب 89 کروڑ اور ایل این جی کے ذریعے پیداوار پر 31 ارب 93 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق ستمبر کے دوران بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے صارفین کو مجموعی طور پر 12 ارب 76 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.83 ▲ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.08 ▲ 0.76
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.93 ▲ 1.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.63
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,221 ▼ 4,089
Gold 22K Per Tola 392,535 ▼ 3,748
Gold 21K Per Tola 374,693 ▼ 3,578
Gold 18K Per Tola 321,165 ▼ 3,067
Silver Per Tola 5,796 ▼ 348
Platinum Per oz (USD) 1,605 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 ▼ 3.63
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 ▲ 0.27
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں