پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹو
Updated | Published October, 16 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول قیمت میں 3 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
دوسری طرف ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لیے اہم لیبر ایڈوائزری جاری
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت 17 اکتوبر سے 19 اکتوبر کے لیے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہے۔