سرکاری حج اسکیم 2027: دوسری قسط جمع کرانے میں 3 دن باقی

وزارت مذہبی امور
دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل یا حج موبائل ایپ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 17 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ قریب آگئی ہے، وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ادائیگی 20 اکتوبر سے قبل مکمل کر لیں۔

ترجمان کے مطابق دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل یا حج موبائل ایپ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے نیز عازمین کو مقررہ وقت کے اندر واجبات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے دینے کا ہدف مقرر

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرکے ڈاکٹر سے اس کی تصدیق کروانا بھی ضروری ہے۔ تصدیق کے بعد سرٹیفکیٹ دوبارہ حج پورٹل پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

ترجمان نے عازمین کو مزید ہدایت کی کہ حج سے متعلق تازہ معلومات اور ضروری ہدایات کیلئے نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ پاک حج موبائل ایپ استعمال کریں اور تمام تقاضے مقررہ وقت پر مکمل کریں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.83 ▲ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.08 ▲ 0.76
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.93 ▲ 1.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.63
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.37 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,221 ▼ 4,089
Gold 22K Per Tola 392,535 ▼ 3,748
Gold 21K Per Tola 374,693 ▼ 3,578
Gold 18K Per Tola 321,165 ▼ 3,067
Silver Per Tola 5,796 ▼ 348
Platinum Per oz (USD) 1,605 ▼ 59.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 ▼ 3.63
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 ▲ 0.27
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں