سعودی شہزادی الجوہرہ بنت فہد بن مشاری آل سعود انتقال کر گئیں
سعودی شاہی دیوان نے شہزادی الجوہرہ بنت فہد بن مشاری بن سعود بن جلوی آل سعود کے انتقال کا باضابطہ اعلان کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 17 2026 |
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی شہزادی الجوہرہ بنت فہد بن مشاری آل سعود انتقال کر گئیں، ان کی نمازِ جنازہ آج ریاض میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی دیوان نے شہزادی الجوہرہ بنت فہد بن مشاری بن سعود بن جلوی آل سعود کے انتقال کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ، 17 اکتوبر (بمطابق 6 جمادی الاول 1448ھ) کو نمازِ عصر کے بعد دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اہلیہ کے انتقال کے بعد سابق وزیراعظم مہاتیر محمد ہسپتال داخل
سعودی شاہی دیوان نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔
شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے اور سعودی میڈیا رپورٹس میں شہزادی الجوہرہ کی وفات کی وجوہات یا مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی ہیں۔