اہلیہ کے انتقال کے بعد سابق وزیراعظم مہاتیر محمد ہسپتال داخل

Mahathir Mohamad hospitalized
فائل فوٹو
Updated | Published September, 30 2026 |
کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اہلیہ سیتی حسماہ محمد علی کے انتقال کے دو روز بعد کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں طبی نگرانی کیلئے داخل کرلیا گیا۔

101 سالہ مہاتیر محمد کو 29 ستمبر کی رات ہسپتال میں داخل کیا گیا، ان کے معاون صوفی یوسف کے مطابق انہیں مشاہدے اور طبی نگرانی کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم داخلے کی مخصوص وجہ کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تشخیص سامنے نہیں آئی۔

مہاتیر محمد کے صاحبزادے کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے اور فی الحال تشویش کی کوئی بات نہیں، انہوں نے بتایا کہ اہلیہ کے انتقال کے بعد گزشتہ دو دن ان کیلئے انتہائی مشکل اور دباؤ بھرے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مہاتیر محمد کو ماضی میں دل کے مسائل کا سامنا رہا ہے اور وہ بائی پاس سرجری بھی کراچکے ہیں۔ انہیں حالیہ برسوں میں متعدد مرتبہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ رواں سال جنوری میں گرنے کے باعث کولہے میں فریکچر کے بعد بھی انہیں طبی امداد کی ضرورت پڑی تھی۔

دوسری جانب ان کی اہلیہ سیتی حسماہ محمد علی 28 ستمبر کو 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں وہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر اور صحت عامہ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیت تھیں۔ مہاتیر محمد اور سیتی حسماہ کی شادی 1956 میں ہوئی تھی اور دونوں کی ازدواجی زندگی 70 برس پر محیط رہی۔

سیتی حسماہ کی تدفین 28 ستمبر کو ریاستی اعزاز کے ساتھ پوتراجایا میں کی گئی، جس میں مہاتیر محمد، ان کے بچوں اور دیگر اہل خانہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:فوجی طیارہ خوفناک حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

اہلیہ کی وفات کے بعد مہاتیر محمد کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ سابق بادشاہ سے گفتگو کے دوران آبدیدہ دکھائی دیے، انہوں نے کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ ان کی اہلیہ اسی روز انتقال کرجائیں گی۔

مہاتیر محمد ملائیشیا کے وزیراعظم کے طور پر 1981 سے 2003 اور پھر 2018 سے 2020 تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.27 ▼ 0.75
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.57 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 442,267 ▼ 2,811
Gold 22K Per Tola 405,411 ▼ 2,577
Gold 21K Per Tola 386,984 ▼ 2,459
Gold 18K Per Tola 331,700 ▼ 2,108
Silver Per Tola 6,620 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,767 ▼ 10.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.03 ▼ 2.27
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں