99 سالہ برطانوی خاتون کا انوکھا کارنامہ، عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
ونگ واکنگ ایک خطرناک سرگرمی ہے جس میں دورانِ پرواز طیارے کے پروں پر کھڑے ہوکر اسٹنٹ کیا جاتا ہے۔ ہیلگا ڈفی نے برطانوی علاقے گلوسٹرشائر کے قصبے سائرنسیسٹر میں واقع آر ایف سی رینڈ کومب ایئر فیلڈ پر ایک چھوٹے طیارے کے اوپر کھڑے ہوکر یہ اعزاز حاصل کیا۔
ہیلگا ڈفی کو اس منفرد کارنامے کا خیال اگست 2026 میں آیا، جب انہوں نے 97 سالہ بیٹی برومیج کو ونگ واکنگ کرتے دیکھا۔ بیٹی برومیج فالج سے صحت یاب ہونے کے بعد طیارے کے پروں پر چل کر اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ چکی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسکول میں 16 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے 3 بچے اور استاد ہلاک
کیئر ہوم میں رہائش پذیر ہیلگا ڈفی نے اس تجربے کو عجیب قرار دیا۔ طیارے کے اوپر کھڑے ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ خوفزدہ ہیں کیونکہ اس وقت بے حد پرجوش بھی ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ہیلگا ڈفی کو عالمی ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔ ان کی بھانجیوں جیکی روز اور جولی پریز نے اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا اور انہیں ایک آزاد خیال اور بہادر خاتون قرار دیا۔
دوسری جانب سابق ریکارڈ ہولڈر بیٹی برومیج نے ہیلگا ڈفی کو مبارک باد دیتے ہوئے دلچسپ انداز میں کہا کہ وہ 100 سال کی عمر میں یہ ریکارڈ توڑ کر دکھائیں گی۔