کینیڈا میں امیگریشن کا نیا قانون نافذ، دستاویزات کی جانچ سخت

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 15 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)کینیڈا میں امیگریشن سے متعلق نئے قانون بل سی 12 کے نفاذ کے بعد امیگریشن درخواستوں میں جمع کروائی جانے والی دستاویزات اور فراہم کردہ معلومات کی جانچ مزید سخت کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت متعلقہ کینیڈین حکام کو اختیار حاصل ہوگیا ہے کہ اگر کسی امیگریشن درخواست میں دستاویزات غلط، نامکمل یا جعل سازی پر مبنی پائی جائیں تو اس کی کارروائی فوری طور پر معطل یا ختم کی جاسکتی ہے۔

نئے قانون کے تناظر میں کینیڈا کے ورک پرمٹ، اسٹڈی پرمٹ یا مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے والے افراد کو اپنے تمام کاغذات کی درستگی اور اصلیت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ درخواست کے ساتھ جمع کروائے جانے والے سرٹیفکیٹس، تعلیمی اسناد اور دیگر ریکارڈز کا اصل، مکمل اور قابلِ تصدیق ہونا ضروری ہے۔

امیگریشن درخواست میں کسی ایک دستاویز میں بھی غلطی، غلط معلومات یا ضروری تفصیلات کی کمی درخواست کی کارروائی میں رکاوٹ بن سکتی ہے، جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں درخواست مسترد ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

درخواست گزاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ امیگریشن ایجنٹس پر بھروسہ کرنے سے گریز کریں اور درخواست جمع کروانے سے پہلے تمام دستاویزات کی جانچ اور تصدیق کینیڈا کے سرکاری اور مجاز ذرائع سے کروائیں، تاکہ امیگریشن کے عمل کے دوران ممکنہ مسائل سے بچا جاسکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.03 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.98 ▼ 1.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.20 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▲ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.42 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.39 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,201 ▼ 4,182
Gold 22K Per Tola 396,185 ▼ 3,834
Gold 21K Per Tola 378,176 ▼ 3,659
Gold 18K Per Tola 324,151 ▼ 3,137
Silver Per Tola 6,234 ▼ 109
Platinum Per oz (USD) 1,681 ▼ 19.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.66 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں