سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، نئے نرخ جانیے
فائل فوٹو
Updated | Published October, 12 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روزہ اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 800 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواہ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 174 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 23 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 532 روپے ہوگئی۔