خیبرپختونخواہ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی تھی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور شہر میں موجود کنٹینرز مرحلہ وار جلد از جلد بٹانے جائیں گے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی ضرورت کے مطابق جزوی طور پر بحال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے گورنر راج اور ایمرجنسی کو مسترد کردیا
اجلاس میں پولیس شہدا پیکیج میں اضافے اور اہلکاروں کی تنخواہوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاؤہ شہدا کے اہل خانہ کی تعلیم اور تربیت کا خصوصی خیال رکھنے پر اتفاق ہوا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آنا خوش آئند ہے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پولیس سمیت محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائے جائے گی۔