مولانا فضل الرحمان نے گورنر راج اور ایمرجنسی کو مسترد کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 11 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے حکومتی فیصلے کے خلاف عوامی، پارلیمانی اور عدالتی محاذ پر جانے کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کا اقدام جمہوریت اور عوام کے حقوق پر شب خون ہے۔ جے یو آئی اس فیصلے کے خلاف ہر متعلقہ فورم پر اپنا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور انسانی حقوق کا دفاع کریں گے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ 7 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے ان سے ملاقات کی اور سیاسی بحران حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ ان کے مطابق اس وقت حکومت کی جانب سے مذاکرات کی گنجائش محدود ہوچکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ اگلے روز اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا نے بھی ان سے ملاقات کرکے معاملے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ ان کی مداخلت کے بعد پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو اسلام آباد لانے کے حوالے سے کوئی بڑا اعلان نہیں کیا گیا اور فیصلہ مؤخر رکھا گیا۔

جے یو آئی سربراہ کے مطابق حکومت کا مطالبہ تھا کہ پہلے لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کیا جائے، جبکہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت اور عدالتی فیصلے کے مطابق انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں سے کانفرنس کال پر بات کی، جس میں مطالبات تسلیم کیے جانے کی یقین دہانی پر لانگ مارچ ختم کرنے کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بھی پی ٹی آئی کے مطالبات اور لانگ مارچ ختم کرنے کے امکان پر بات ہوئی، تاہم بعد میں حکومت اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے صوبے میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی آڑ میں صوبائی حکومت کے خلاف اقدام درست نہیں۔ ان کے مطابق امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ماضی کے آپریشنز کے نتائج کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتی ہے اور اس فیصلے کے خلاف عوام، پارلیمنٹ اور عدالت میں آواز اٹھائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.93 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.29 ▲ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 0.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,754 ▲ 3,940
Gold 22K Per Tola 394,858 ▲ 3,612
Gold 21K Per Tola 376,910 ▲ 3,448
Gold 18K Per Tola 323,066 ▲ 2,955
Silver Per Tola 6,185 ▼ 24
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▲ 19.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں