خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت صوبے میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد انتظامیہ کی معاونت اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
حکم نامے کے تحت پاک فوج شہریوں کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی تعیناتی 11 اکتوبر 2026 کو نافذ کی گئی ایمرجنسی کی مدت تک برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے امور سے متعلق وفاقی حکم نامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل
حکم نامے کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا جی ایچ کیو سے مشاورت کے بعد فوجی نفری کا تعین کریں گے، جبکہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر تعینات کیے جانے والے دستوں کی تعداد طے کی جائے گی۔
وفاقی حکومت کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق حکم نامہ آئندہ گزٹ آف پاکستان پارٹ ٹو میں شائع کیا جائے گا۔