خیبرپختونخوا کے امور سے متعلق وفاقی حکم نامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 11 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا سے متعلق حکم نامہ جاری کرتے ہوئے صوبے کے انتظامی امور کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی ہے۔

وفاقی حکومت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کے امور انجام دیں گے، جبکہ فرائض کی ادائیگی میں مشاورتی کونسل کی معاونت حاصل کریں گے۔

حکم نامے کے تحت تشکیل دی گئی مشاورتی کونسل میں طارق محمود پاشا، ڈاکٹر عامر عبداللہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر، ثمر بلور، ڈاکٹر سرفراز علی، عامر جاوید، ڈاکٹر ایم ارشاد، کفایت اللہ، طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان اور آصف رفیق شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے ثنا اللہ ایڈووکیٹ کو خیبرپختونخوا کا ایڈووکیٹ جنرل بھی مقرر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے امور آئینی دفعات اور خیبرپختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت کے مطابق جاری کردہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.93 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.29 ▲ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 0.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,754 ▲ 3,940
Gold 22K Per Tola 394,858 ▲ 3,612
Gold 21K Per Tola 376,910 ▲ 3,448
Gold 18K Per Tola 323,066 ▲ 2,955
Silver Per Tola 6,185 ▼ 24
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▲ 19.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں