کے الیکٹرک صارفین بجلی بل پر 7.5 فیصد ٹیکس سے چھوٹ کیسے حاصل کریں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 11 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک) کے الیکٹرک کے بجلی بلوں میں مختلف اقسام کے ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں، تاہم اہل صارفین ایک آسان طریقہ اپنا کر بل میں عائد 7.5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس سے استثنیٰ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے صارفین کو کے الیکٹرک کی آفیشل ویب سائٹ ke.com.pk پر جانا ہوگا، جہاں اپنی معلومات اپ ڈیٹ کرکے ٹیکس چھوٹ کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔

طریقہ کار کے مطابق ویب سائٹ کھولنے کے بعد “Update Customer Details” کے آپشن پر کلک کریں۔

اس کے بعد متعلقہ خانے میں اپنا کے الیکٹرک اکاؤنٹ نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔

تمام معلومات درج کرنے کے بعد “Submit” کے آپشن پر کلک کریں، جس سے آپ کی معلومات اپ ڈیٹ ہوجائیں گی۔

اس طریقہ کار پر عمل کرکے اہل صارفین اپنے بجلی بل میں 7.5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس سے استثنیٰ حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم، ٹیکس چھوٹ کا اطلاق صارف کی اہلیت اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.93 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.29 ▲ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 0.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,754 ▲ 3,940
Gold 22K Per Tola 394,858 ▲ 3,612
Gold 21K Per Tola 376,910 ▲ 3,448
Gold 18K Per Tola 323,066 ▲ 2,955
Silver Per Tola 6,185 ▼ 24
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▲ 19.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں