صحافی اسماعیل خان ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے
تفصیلات کے مطابق صحافی اسماعیل خان حسن ابدال سے سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کی کوریج کے بعد واپس آ رہے تھے کہ دوران سفر اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں دل کا دورہ پڑا۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے انہیں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 3 پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
اسماعیل خان کی وفات کی اطلاع ملتے ہی صحافتی برادری میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ صحافیوں، میڈیا ورکرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صحافتی حلقوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔