سعودی عرب میں 3 پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں سزا یافتہ تین پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 25 2026 |
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں تین پاکستانیوں کو ہیروئن اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی حکام نے ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں سزا یافتہ تین پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی ہے جبکہ یہ کارروائی ان کے مقدمات کی سپریم کورٹ سے منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
سعودی حکام کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ان تینوں افراد کے خلاف سنائی گئی سزاؤں کو برقرار رکھنے کے بعد ایک شاہی فرمان کے تحت یہ سزائیں دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر خوفناک حادثے کا شکار، 5 فوجی اہلکار جاں بحق
حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان افراد کو ہیروئن اسمگلنگ کے جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ان کی سزاؤں پر عمل درآمد سے قبل مملکت کے عدالتی عمل کے ذریعے ان کی توثیق کی گئی تھی۔
سزائے موت پانے والے افراد کی شناخت، ہیروئن کی مقدار یا ان کی گرفتاری کے حالات کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔