ہیلی کاپٹر خوفناک حادثے کا شکار، 5 فوجی اہلکار جاں بحق

Turkey Military Helicopter Crash
فائل فوٹو
Updated | Published November, 25 2026 |
اسنبول: (ویب ڈیسک) ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے افسوسناک واقعے میں 5 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، ترک حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہوکر زمین پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، سکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق فوجیوں کی لاشیں نکالیں اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

ترک وزارتِ دفاع نے بھی فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے اور پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارتِ دفاع کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام کی جانب سے حادثے کے محرکات کا تعین کرنے کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جن میں تکنیکی خرابی اور دیگر ممکنہ وجوہات شامل ہیں، تاہم تاحال حادثے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

یہ بھی پڑھیں:بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد صورتِ حال واضح ہونے کی توقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.31 ▼ 0.19
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.07 ▲ 1.78
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.46 ▲ 2.17
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.70 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.23 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 376,324 ▲ 5,102
Gold 22K Per Tola 344,964 ▲ 4,677
Gold 21K Per Tola 329,284 ▲ 4,464
Gold 18K Per Tola 282,243 ▲ 3,827
Silver Per Tola 4,471 ▲ 90
Platinum Per oz (USD) 1,329 ▲ 4.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 319.00 ▼ 3.00
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں