یو اے ای: بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 24 2026 |
دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

اماراتی حکام نے منگل کے روز حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اماراتی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو کارروائیوں میں ایمبولینس سروس، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، 11 افراد ہلاک

زارت داخلہ کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران جائے حادثہ کو محفوظ بنایا گیا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے انتظامات بھی کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزارت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں، معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور حادثے سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات یا افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں پیش آنے والا یہ دوسرا بڑا ٹریفک حادثہ ہے۔ اس سے قبل 12 نومبر کو ریاست فجیرہ میں متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔

حکام کے مطابق اس حادثے میں ایک ٹرک ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا تھا، جس کے بعد ٹرک کئی دوسری گاڑیوں سے ٹکرا گیا تھا۔

 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.50 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 301.29 ▼ 1.52
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 360.29 ▼ 0.67
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.84 ▲ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 371,222 ▲ 4,852
Gold 22K Per Tola 340,287 ▲ 4,447
Gold 21K Per Tola 324,819 ▲ 4,245
Gold 18K Per Tola 278,417 ▲ 3,639
Silver Per Tola 4,381 ▲ 114
Platinum Per oz (USD) 1,324 ▲ 26.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 322.00 —
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں