گھر بیٹھے آن لائن نیا ڈومیسائل بنائیں، طریقہ جانیے

ڈومیسائل
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجراء کے لیے نیا سسٹم متعارف کرا دیا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 24 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں ڈومیسائل بنوانے کا پرانا نظام ختم کرکے نیا آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا،شہری اب تین مختلف ذرائع سے درخواست دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجراء کے لیے مرحلہ وار نیا آن لائن نظام متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔
جس کے تحت اب شہری تین مختلف ذرائع سے ڈومیسائل کے حصول کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

نئے انتظامات کے تحت درخواست گزار حکومت کے مقرر کردہ ای خدمت مراکز پر جا کر اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جہاں وہ مقررہ پروسیسنگ فیس بھی ادا کر سکیں گے۔
اس نظام کا بنیادی مقصد ڈومیسائل کے حصول کے عمل کو شہریوں کے لیے مزید آسان اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک

اس کے علاوہ شہری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدام کے تحت لانچ کیے گئے ایک خصوصی آن لائن ڈیش بورڈ کے ذریعے بھی براہِ راست درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ تیسرے آپشن کے طور پر ’’مریم کی دستک‘‘ سروس کے ذریعے بھی ڈومیسائل درخواستوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس نئے نظام کے مکمل نفاذ کے بعد پرانا طریقہ کار ختم ہو جائے گا اور تمام ڈومیسائل سرٹیفکیٹس صرف اور صرف آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ہی جاری کیے جائیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.50 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 301.29 ▼ 1.52
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 360.29 ▼ 0.67
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.84 ▲ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 371,222 ▲ 4,852
Gold 22K Per Tola 340,287 ▲ 4,447
Gold 21K Per Tola 324,819 ▲ 4,245
Gold 18K Per Tola 278,417 ▲ 3,639
Silver Per Tola 4,381 ▲ 114
Platinum Per oz (USD) 1,324 ▲ 26.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 322.00 —
Diesel HSD Per Litre 220.28 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 273.22 —
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں