روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، 11 افراد ہلاک
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے گزشتہ رات یوکرین کے دارالحکومت کیف کے شمال میں واقع علاقے دیمیر کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت کا حصہ منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔
حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے عمارت کے ملبے سے زخمیوں کو نکالنے کیلئے کارروائیاں کیں، جبکہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں، حملے کے بعد عمارت کو پہنچنے والے نقصان اور ہلاکتوں کی تفصیلات بھی سامنے آتی رہیں۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فورسز نے یوکرین کے شہر ازمیل میں توانائی کی تنصیبات اور بندرگاہی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، روسی حکام کے مطابق یہ کارروائی یوکرین کے اہم انفرااسٹرکچر کے خلاف کی گئی۔
دوسری جانب یوکرین نے بھی روسی علاقوں پر ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، روس کے صوبے پرم میں یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک صنعتی تنصیب کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنازے میں جانے والی کشتی الٹنے سے 24 افراد ہلاک
روس اور یوکرین کے درمیان میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس کے باعث دونوں ممالک میں شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو خطرات لاحق ہیں۔