سونا فی تولہ تقریباً 60 ہزار روپے سستا
عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس قیمت کم ہوکر 3 ہزار 524 سے 3 ہزار 538 ڈالر کی سطح پر آگئی، جو گزشتہ 14 ماہ کی کم ترین سطح قرار دی جارہی ہے۔ یہ ہفتہ وار گراوٹ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں ہونے والی بدترین کمی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2026 کے آغاز میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ہزار 600 ڈالر فی اونس سے تجاوز کرکے تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، تاہم حالیہ گراوٹ کے بعد قیمتیں اس ریکارڈ سے تقریباً 36 فیصد نیچے آچکی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 نومبر کو مارکیٹ بند ہونے کے باعث قیمتیں گزشتہ کاروباری روز کی سطح پر برقرار رہیں۔
اس وقت 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے رہی۔ کراچی صرافہ بورڈ کے مطابق فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔
20 نومبر کو فی تولہ سونا 15 ہزار 400 روپے سستا ہوا، جبکہ 21 نومبر کو مزید 3 ہزار 500 روپے کی کمی سامنے آئی۔
اعداد و شمار کے مطابق 5 نومبر کو فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے کی سطح پر تھی، جو اب 59 ہزار 300 روپے کم ہوچکی ہے۔ یوں 16 روز میں قیمت میں تقریباً 13.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ 29 جنوری 2026 کو پاکستان میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔ موجودہ قیمت اس ریکارڈ سے ایک لاکھ 96 ہزار 500 روپے سے زائد کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرغی اور انڈے کی قیمتوں میں اضافہ
سونے کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں شدید گراوٹ ہے، تاہم مستقبل میں قیمتوں کا رجحان عالمی معاشی حالات اور سرمایہ کاروں کے فیصلوں سے متاثر ہوسکتا ہے۔