خیبرپختونخوا میں گرین رکشہ سکیم کا اعلان

KPK Green Rickshaw Scheme
فائل فوٹو
Updated | Published November, 20 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے بے روزگار اور مستحق افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے گرین رکشہ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

جس کے تحت شہریوں کو ماحول دوست رکشے آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے جبکہ حکومت مجموعی قیمت کا 50 فیصد بطور سبسڈی ادا کرے گی۔

مشیر ٹرانسپورٹ آصف رفیق کے مطابق گرین رکشہ سکیم کے تحت مستحق افراد کو چار سال کی آسان اقساط پر رکشے فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں بے روزگاری کم کرنا اور عام شہریوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت رکشوں کی قیمت کا نصف حصہ خود برداشت کرے گی، جس سے مستحق شہریوں پر مالی بوجھ کم ہوگا اور انہیں روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔

مشیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائی جاسکے۔

دوسری جانب پشاور ماس ٹرانزٹ بس سروس کی آمدن میں اضافے کیلئے سالانہ 2 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ آصف رفیق نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ آمدن بڑھانے کیلئے مؤثر حکمت عملی تیار کی جائے اور اس منصوبے کے مالی معاملات کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں کرپشن کے خاتمے اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے اس منصوبے کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ماحول دوست سفری نظام کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 ▼ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.49 ▲ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.25 ▼ 1.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.47 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 387,772 ▼ 11,356
Gold 22K Per Tola 355,458 ▼ 10,410
Gold 21K Per Tola 339,301 ▼ 9,937
Gold 18K Per Tola 290,829 ▼ 8,517
Silver Per Tola 4,715 ▼ 208
Platinum Per oz (USD) 1,378 ▼ 55.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں