سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 7 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں سے وہاں کے قوانین اور سکیورٹی ہدایات کی مکمل پاسداری کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی کہ حوثی حملوں، انہیں ناکام بنانے کی کارروائیوں، ملبے، سکیورٹی تنصیبات اور دیگر حساس مقامات کی تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا کہ قانون کے منافی تبصروں، افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کو آگے نہ بڑھایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف پی ایس سی امتحانی شیڈول تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ موجودہ حساس صورتحال میں سکیورٹی تنصیبات اور واقعات سے متعلق معلومات شیئر کرنا سعودی قوانین اور وزارت داخلہ کی ہدایات کے منافی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسی کسی سرگرمی سے گریز کریں جو ان کے لیے مشکلات یا دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے مسائل کا باعث بن سکتی ہو۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک اور ارضِ حرمین شریفین ہے، اس لیے اس کے احترام اور سلامتی کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.95 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.86 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.65 ▲ 1.43
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,358 ▲ 647
Gold 22K Per Tola 394,495 ▲ 593
Gold 21K Per Tola 376,563 ▲ 566
Gold 18K Per Tola 322,769 ▲ 485
Silver Per Tola 6,311 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,709 ▲ 8.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.64 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں