بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پراسرار موت

نِدھی نے 2024 میں ’مس پریٹی انڈیا‘ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا/فائل فوٹو
نِدھی نے 2024 میں ’مس پریٹی انڈیا‘ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا/فائل فوٹو
Updated | Published September, 29 2026 |
بمبئی(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر نِدھی تیواری کی اچانک اور پراسرار موت نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نِدھی تیواری سوشل میڈیا پر خاصی مقبول تھیں، ان کے فیس بک پر تقریباً 9 لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر 7 لاکھ فالوورز موجود تھے۔ ان کی ویڈیوز کو بڑی تعداد میں صارفین دیکھتے تھے۔

نِدھی نے 2024 میں ’مس پریٹی انڈیا‘ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں کیریئر بنانے کی خواہشمند تھیں اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر کے طور پر بھی سرگرم تھیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اہلخانہ نے نِدھی کو گھر میں پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ٹریفک جرمانے بجلی کے بل کیساتھ وصول کرنے پر غور

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے کچھ دیر قبل نِدھی فون پر کسی شخص سے گفتگو کررہی تھیں اور بظاہر پریشان دکھائی دے رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق نِدھی کی موت سے قبل ہونے والی فون پر گفتگو سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل، اس بارے میں حتمی نتیجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.10 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.02 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.28 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 —
Gold 22K Per Tola 407,988 —
Gold 21K Per Tola 389,443 —
Gold 18K Per Tola 333,808 —
Silver Per Tola 6,678 —
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 0.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں