لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خان کی جیل میں سہولیات پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

علیمہ خان
جسٹس عبہر گل نے علیمہ خان سے متعلق درخواست کی سماعت کی/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 29 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو جیل میں طبی سہولیات اور اہلخانہ و وکلا سے ملاقاتوں کی اجازت سے متعلق درخواست پر ہوم سیکریٹری پنجاب کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عبہر گل نے علیمہ خان سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی نے ہوم سیکریٹری پنجاب کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کو جیل میں بیڈ شیٹ، کمبل، جوتے، 6 سوٹ، کالا بیگ، تولیہ، فیس واش، برش اور شال فراہم کردی گئی ہے۔

سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صرف کسی اندیشے کی بنیاد پر کسی کے بنیادی حقوق سلب کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے علیمہ خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تنقید کرتے ہوئے مختلف الزامات عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ بنیادی حقوق سے متعلق ہے اور اس حوالے سے عدالت کے سامنے تمام نکات رکھے گئے ہیں۔

نظر بند امیر خان کی گرفتاری پر ہائیکورٹ کا نوٹس

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی نوٹس جاری ہونے کے فوری بعد نظربند امیر خان کو دوسرے مقدمے میں گرفت ر کیے جانے کے معاملے پر پولیس کی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر میں فائرنگ کا واقعہ، زخمی ایس ایچ او شہید

جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو واقعے کی ذاتی طور پر انکوائری کرکے 30 ستمبر کو جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ رپورٹ میں گرفتاری کی وجہ، وقت، طریقہ کار اور تمام متعلقہ حالات و واقعات شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ پولیس کی رپورٹ نے عدالتی اعتماد کو متاثر کیا، جبکہ واقعات کی ترتیب بادی النظر میں ایسا تاثر دیتی ہے کہ عدالتی کارروائی کو روکنے یا ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر پولیس کا طرزِ عمل ثابت ہوگیا تو یہ اختیارات کے سنگین غلط استعمال کے مترادف ہوسکتا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق امیر خان کو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل لاک اپ بھیجا گیا تھا تاہم عدالت نے ایس ایچ او گجرپورہ کی رپورٹ کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے گرفتاری کے تمام حالات کی اعلیٰ سطح پر جانچ ضروری قرار دی۔

عدالت نے لاء افسر کو عدالتی حکم پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.10 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.02 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.28 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 —
Gold 22K Per Tola 407,988 —
Gold 21K Per Tola 389,443 —
Gold 18K Per Tola 333,808 —
Silver Per Tola 6,678 —
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 0.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں