23 ستمبر سے دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند،امریکی وزیر خزانہ
فائل فوٹو
Updated | Published September, 21 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 23 ستمبر سے دنیا بھر میں ایران کی تمام ایئرلائنز کی سروس بند کر دی جائیں گی، ایرانی ایئرلائنز کو کسی ایئرپورٹ پر لینڈنگ یا ایندھن کی سہولت نہیں ملےگی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی ایئرلائنز کے ٹکٹ بھی اب فروخت نہیں کیے جا سکیں گے ایرانی ایئرلائنز کی مدد کرنے والی کمپنیاں ڈالر مالیاتی نظام سے باہرہوں گی۔
امریکی محکمہ خزانہ نے رواں ماہ 27ایرانی فضائی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: روسی پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج ،پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک اہم انٹرویو میں ایران کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے والا ہوں، میں اس وقت فیصلہ سازی کے مرحلے میں ہوں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں بہت بڑے واقعات رونما ہوں گے، اس وقت میز پر موجود آپشنز میں ایران کا مکمل خاتمہ شامل ہے۔