روسی پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج ،پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 21 2026 |
روس(ویب ڈیسک) مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق ڈوما (روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں) الیکشن کے ابتدائی انتخابی نتائج کے مطابق 71.17 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک یونائیٹڈ رشیا نے 57.53 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

یونائیٹڈ رشیا کے امیدوار 225 میں سے 208 براہ راست حلقوں میں بھی آگے ہیں اور ابتدائی نتائج کے مطابق یونائیٹڈ رشیا روسی پارلیمنٹ کی ایوان زیریں میں آئینی اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے، جس کے لیے 301 نشستیں درکار ہیں۔

ابتدائی نتائج کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف دی رشین فیڈریشن 14 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے 8.73 فیصد، نیو پیپل پارٹی نے7.97 فیصد اور اے جسٹ رشیا پارٹی نے 5.03 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا اعلان کردیا

ایوان زیریں کی 450 نشستوں میں سے 225 کا انتخاب پارٹی فہرستوں جب کہ باقی 225 کا انتخاب براہ راست حلقوں سے کیا جاتا ہے۔

یوکرین کے ساتھ جنگ کے دوران ہونے والے یہ روس کے پہلے پارلیمانی انتخابات ہیں اور انتخابات کے دوران بھی یوکرین نے حملے جاری رکھے جسے روس نے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,135 ▲ 2,603
Gold 22K Per Tola 417,207 ▲ 2,387
Gold 21K Per Tola 398,243 ▲ 2,278
Gold 18K Per Tola 341,351 ▲ 1,953
Silver Per Tola 6,886 ▲ 74
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▲ 25.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں