عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سونے کی قیمت میں کمی/فائل فوٹو
Updated | Published September, 21 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2 ہزار 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 315 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں سونے کی قیمت 27 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 350 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا
واضح رہے کہ موجودہ عالمی صورت حال میں ایک جانب تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، وہیں مہنگائی میں اضافے کے خدشات کے پیشِ نظر بعض بڑے مرکزی بینکوں نے شرحِ سود میں اضافہ کیا ہے جبکہ بعض نے مزید اقدامات کا بھی عندیہ دیا ہے۔