ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump Iran War
فائل فوٹو
Updated | Published September, 12 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے جلد خاتمے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آئرلینڈ کے صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تجارت سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور آئرلینڈ مل کر بہترین کام کر رہے ہیں، ایران جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی اور جنگ کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ سعودی عرب سے متعلق تازہ خدشات کے تناظر میں کیا امریکا آبنائے ہرمز سے آمدورفت بحال کرانے میں مدد کر سکتا ہے؟

اس سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد ان کے اچھے دوست ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے سعودی عرب کی پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حوثی امریکا کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:کارگو جہاز میں آگ لگ گئی، 25 افراد ہلاک

ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی توانائی مارکیٹ میں ایران جنگ، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلیوں پر توجہ مزید بڑھ گئی ہے۔ اگر خطے میں کشیدگی کم ہوتی ہے تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں