نایاب سفید بازکتنے میں نیلام ہوا؟ قیمت نے سب کے ہوش اُڑا دیئے

نایاب سفید باز/فائل فوٹو
نایاب سفید باز/فائل فوٹو
Updated | Published September, 7 2026 |
ابوظہبی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش کے دوران ایک انتہائی نایاب خالص سفید باز 15 لاکھ درہم، یعنی تقریباً 4 لاکھ 8 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہوگیا، جو رواں سال کی نمائش میں نیلام ہونے والا مہنگا ترین باز ہے

امریکا کے مارک موگلچ فارم میں پرورش پانے والے اس نایاب باز کا وزن ایک ہزار گرام، جبکہ اس کی لمبائی اور چوڑائی 16.5 انچ ہے۔ یہ باز اپنے سفید پروں اور غیر معمولی جسمانی خدوخال کی وجہ سے ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے۔

رواں سال منعقد ہونے والی اس نمائش میں مقامی اور بین الاقوامی سطح کے 55 معروف فالکن بریڈنگ فارمز حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریا میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی

عرب خصوصاً خلیجی معاشروں میں باز پالنا اور باز کے ذریعے شکار صدیوں پرانی روایت کا حصہ ہے۔ ابوظہبی میں منعقد ہونے والی یہ نمائش اسی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے ساتھ دنیا بھر کے ماہرین، بریڈرز اور باز پالنے کے شوقین افراد کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں باز کو طاقت، جرأت اور فخر کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اسی قدیم روایتی شوق کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور دنیا کے بہترین پرندوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے ابوظہبی جیسی بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.18 ▼ 0.04
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.87 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.53 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,969 ▼ 5,518
Gold 22K Per Tola 422,555 ▼ 5,058
Gold 21K Per Tola 403,348 ▼ 4,829
Gold 18K Per Tola 345,727 ▼ 4,139
Silver Per Tola 6,890 ▼ 80
Platinum Per oz (USD) 1,825 ▼ 1.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں