مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 1.43 ڈالر اضافے کے بعد 92.44 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 1.22 ڈالر اضافے سے 96.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 1.57 فیصد جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اماراتی خام تیل مربان 106 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جس میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،دوسری جانب نیچرل گیس کی قیمت 2.902 ڈالر ہے، جس میں 0.054 ڈالر یا 1.83 فیصد کمی ہوئی ہے۔

عالمی توانائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ نہ صرف درآمدی ممالک کی معیشتوں بلکہ پیٹرولیم مصنوعات، ٹرانسپورٹ، بجلی اور صنعتی شعبے کے اخراجات پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردو بدل کیا جاتا ہے، گزشتہ روز بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لیٹرہو گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بھی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے، قیمتوں میں حتمی ردو بدل حکومت کرے گی۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

رائٹرز کے مطابق 3 ستمبر کو برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتیں تقریباً چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں جبکہ خطے میں جاری فوجی کشیدگی نے عالمی توانائی کی سپلائی کے حوالے سے خدشات بڑھا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی نئی قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیئے

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری ٹریفک میں کمی بھی عالمی مارکیٹ کے لیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ یہ راستہ عالمی تیل تجارت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے، سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے خدشات کے باعث سرمایہ کار تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خطرے کو مدنظر رکھ رہے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▼ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.25 ▼ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.97 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.99 ▲ 0.40
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.26 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,363 ▼ 2,108
Gold 22K Per Tola 424,749 ▼ 1,932
Gold 21K Per Tola 405,442 ▼ 1,845
Gold 18K Per Tola 347,522 ▼ 1,581
Silver Per Tola 6,939 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▼ 37.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.87 ▲ 1.08
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں