سونے کی نئی قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیئے

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ/فائل فوٹو
سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ/فائل فوٹو
Updated | Published September, 3 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 602 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 185 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 440 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت 112 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 427 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری

گزشتہ روز 2 ستمبر کو فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 9 ہزار 688 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

یکم ستمبر کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہو گئی تھی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے پر آ گئی تھی۔

31 اگست کو مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے تک پہنچ گئی تھی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہوئی تھی، اس کمی کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے کا ہوگیا تھا۔

29 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 100 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 946 روپے کی بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

27 اگست کو بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 3 ہزار 100 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے کا ہوگیا تھا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.30 ▼ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.25 ▼ 0.28
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.97 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.99 ▲ 0.40
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.50 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.26 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,363 ▼ 2,108
Gold 22K Per Tola 424,749 ▼ 1,932
Gold 21K Per Tola 405,442 ▼ 1,845
Gold 18K Per Tola 347,522 ▼ 1,581
Silver Per Tola 6,939 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,805 ▼ 37.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.87 ▲ 1.08
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں