امریکا سے تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا 50 فیصد ٹیرف کا اعلان

Canada US Tariffs
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published August, 23 2026 |
ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی، کینیڈا نے امریکی اشیا پر 50 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اشیا پر ڈالر کے بدلے ڈالر کے حساب سے جوابی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

مارک کارنے کہا کہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کے آخری مرحلے میں شرائط تبدیل کرنا غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے، کینیڈا اپنے قومی مفادات اور ملکی معیشت کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

دوسری جانب امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار کینیڈا کو قرار دیتےہوئے کہا کہ کینیڈا نے مذاکرات کے دوران طے کی گئی شرائط سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا، جس کے باعث تجارتی معاہدے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے کینیڈین اشیا پر عائد کیا گیا 50 فیصد ٹیرف پہلے ہی نافذ ہوچکا ہے۔ اس کے جواب میں کینیڈا کی جانب سے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف کے اعلان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے حوالے سے نئی تشویش پیدا کردی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:پولیس تعاقب کے دوران خوفناک حادثہ، 7 افراد ہلاک

 

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور کینیڈا ایک دوسرے کے اہم تجارتی شراکت دار ہیں، اس لیے ٹیرف میں نمایاں اضافے سے دونوں ممالک کے کاروباری شعبے اور صارفین متاثر ہوسکتے ہیں۔ تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو مختلف اشیا کی قیمتوں اور درآمدی اخراجات پر بھی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان آئندہ مذاکرات اور ممکنہ تجارتی اقدامات پر عالمی منڈیوں کی بھی گہری نظر ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▲ 0.22
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.68 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.94 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 479,189 ▲ 9,273
Gold 22K Per Tola 439,257 ▲ 8,500
Gold 21K Per Tola 419,290 ▲ 8,114
Gold 18K Per Tola 359,392 ▲ 6,955
Silver Per Tola 7,180 ▲ 197
Platinum Per oz (USD) 1,882 ▲ 60.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.59
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں