عمرہ زائرین کیلئے اہم ہدایات جاری

Umrah pilgrims guidelines
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published August, 16 2026 |
مکہ مکرمہ:(ویب ڈیسک) سعودی حکام نے مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی سہولت اور ہجوم سے بچاؤ کیلئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے زائرین کو کم رش والے اوقات میں طواف اور سعی سمیت دیگر عبادات کی منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سعودی جنرل اتھارٹی کے مطابق مسجد الحرام میں رش کی صورتحال دن کے مختلف اوقات میں تبدیل ہوتی رہتی ہے، اس لیے زائرین کو چاہیے کہ وہ عبادات اور مناسک کی ادائیگی کیلئے پہلے سے مناسب وقت کا انتخاب کریں تاکہ مطاف اور مسعی میں آمدورفت زیادہ آسانی سے ہوسکے۔

حکام کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک جبکہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مسجد الحرام میں رش نسبتاً کم رہتا ہے۔ اسی طرح صبح 5 بجے سے 8 بجے تک رش درمیانے درجے کا ہوتا ہے، جبکہ شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث رش کی صورتحال زیادہ ہوتی ہے۔

سعودی حکام نے عمرہ زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ رش سے بچنے کیلئے اپنے عبادتی معمول کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں۔ زائرین مسجد الحرام میں دستیاب ڈیجیٹل سہولیات اور لائیو رش کی صورتحال سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاکہ طواف اور سعی کیلئے موزوں وقت کا انتخاب کیا جاسکے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مناسب اوقات میں طواف اور سعی کی منصوبہ بندی سے نہ صرف ہجوم کو منظم کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ زائرین کو مسجد الحرام میں آمدورفت کے دوران بھی زیادہ سہولت حاصل ہوتی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد عبادت کے دوران رش کو کم کرنا اور مقدس مقام پر زائرین کیلئے پرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق موجودہ عمرہ سیزن کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ کے دوران 9 لاکھ 20 ہزار 500 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ جاری کیے گئے اعدادوشمار میں عمرہ ویزے پر مملکت آنے والے افراد کی تعداد میں 22.5 فیصد اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کیرولین لیویٹ کے استعفے کی اصل وجہ کیا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سعودی حکام نے زور دیا ہے کہ پیشگی منصوبہ بندی سفر اور عبادات کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مناسب اوقات کا انتخاب کرکے زائرین نہ صرف رش سے بچ سکتے ہیں بلکہ مناسک بھی زیادہ سہولت کے ساتھ ادا کرسکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.42 ▼ 0.20
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.90 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.32 ▼ 0.44
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.54 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,236 ▼ 7,290
Gold 22K Per Tola 415,466 ▼ 6,683
Gold 21K Per Tola 396,581 ▼ 6,379
Gold 18K Per Tola 339,927 ▼ 5,468
Silver Per Tola 6,715 ▼ 122
Platinum Per oz (USD) 1,721 ▼ 42.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43
Diesel HSD Per Litre 249.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں