امریکی ارب پتی بل گیٹس کی بیٹی اسکینڈل کی ذد میں،20 سال قید کا خطرہ

فیبی گیٹس پر اپنی ڈیجیٹل شاپنگ اسٹارٹ اپ کمپنی ’فیا‘ سے متعلق ’کوکی اسٹفنگ‘ کا الزام ہے /فائل فوٹو
فیبی گیٹس پر اپنی ڈیجیٹل شاپنگ اسٹارٹ اپ کمپنی ’فیا‘ سے متعلق ’کوکی اسٹفنگ‘ کا الزام ہے /فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published August, 15 2026 |
(ویب ڈیسک) پتی بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی فیبی گیٹس اپنی ڈیجیٹل شاپنگ اسٹارٹ اپ کمپنی ’فیا‘ سے متعلق ’کوکی اسٹفنگ‘ کے الزامات کے باعث تنازع میں گھر گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیبی گیٹس نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی اپنی سابق ساتھی صوفیا کیانی کے ساتھ مل کر ’فیا‘ قائم کی تھی، جو صارفین کو آن لائن خریداری کے دوران مختلف مصنوعات اور ڈسکاؤنٹ آفرز تلاش کرنے میں مدد دیتی ہے۔

فیا پر الزام ہے کہ اس کے بعض فیچرز صارفین کے براؤزر میں ایسی کوکیز شامل کرتے تھے جن کے ذریعے کمپنی کو ان آن لائن خریداریوں کا کریڈٹ اور کمیشن بھی مل سکتا تھا جن میں اس نے حقیقتاً صارف کو متعلقہ اسٹور تک نہیں پہنچایا تھا۔اس عمل کو ’کوکی اسٹفنگ‘ کہا جاتا ہے اور بعض حالات میں اس سے متعلق فراڈ کے الزامات سنگین قانونی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ امریکی قانونی ماہرین کے مطابق متعلقہ وفاقی جرائم ثابت ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ سزا 20 سال قید تک ہو سکتی ہے، تاہم فیبی گیٹس کو ایسی سزا سنائے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کا کیک یا کوئی فن پارہ؟سب حیران رہ گئے

رپورٹس کے مطابق فیا نے ابتدائی طور پر معاملے کو تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلے کا علم ہونے کے بعد متعلقہ فیچرز کو ہٹا دیا گیا۔ متنازع فیچرز بند ہونے کے بعد فیا کی اوسط یومیہ آمدنی تقریباً 80 ہزار ڈالر سے کم ہو کر 10 ہزار سے 28 ہزار ڈالر کے درمیان رہ گئی۔

تاہم فیبی گیٹس کے خلاف ایسی کسی سزا کا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا اور الزامات کی قانونی حیثیت سے متعلق معاملہ زیرِ بحث ہے۔

ان کی ٹیکنالوجی کی مہارت پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے جب اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سابق ساتھیوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اچھی کوڈر کے طور پر نہیں جانی جاتی تھیں۔ سابق ساتھی کے مطابق انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ہیومن بائیولوجی میں تعلیم حاصل کی تھی۔ اس ڈگری کے لیے کمپیوٹر سائنس کی کلاسزلینالازمی نہیں تھا اور فوبی نے مبینہ طور پر ایڈوانس کوڈنگ کورسز بھی نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب فیبی اور صوفیہ نے اپنے اسٹارٹ اپ ’فیا‘ کے منصوبے کا اعلان کیا تو بعض کمپیوٹر سائنس طلبہ نے بھی ان کی کوڈنگ کی صلاحیت پر سوالات اٹھائے تھے۔ بعد ازاں فیبی نے اسٹینفورڈ میں اپلائیڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انٹرپرینیورشپ کی ایک کلاس ضرور لی تھی، جس نے بعد میں ’فیا‘ کے قیام میں کردار ادا کیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.14 ▲ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.76 ▲ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▼ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,526 ▲ 4,915
Gold 22K Per Tola 422,149 ▲ 4,505
Gold 21K Per Tola 402,960 ▲ 4,300
Gold 18K Per Tola 345,395 ▲ 3,686
Silver Per Tola 6,838 ▲ 81
Platinum Per oz (USD) 1,764 ▲ 17.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.43 ▲ 0.45
Diesel HSD Per Litre 249.03 ▲ 1.21
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.75 ▲ 0.48
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں