آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے ایران نے امریکا کے سامنے چھ شرائط رکھ دیں

Iran Strait of Hormuz
فائل فوٹو
Updated | Published August, 9 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بحری ٹریفک کیلئے کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی ہیں، جس سے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی کوششیں ایک بار پھر مشکل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امریکا نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو آبنائے ہرمز دوبارہ مکمل طور پر نہیں کھولی جائے گی۔

ایرانی مؤقف کے مطابق پہلی شرط یہ ہے کہ امریکا ایران کو کسی بھی زبان یا انداز میں دھمکانے اور ایرانی قوم کے تقدس کی توہین سے گریز کرے۔

دوسری شرط میں ایران اور اس کے اتحادیوں لبنان، فلسطین، یمن اور عراق کیخلاف جاری جنگ اور جارحیت کو مستقل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایران نے تیسری شرط کے طور پر آبنائے ہرمز کے گرد امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے اور خطے سے امریکی بحری و فضائی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

چوتھی شرط میں جنگ کے دوران ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا مکمل ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

پانچویں شرط کے تحت امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے جبکہ چھٹی شرط میں بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثے غیر مشروط طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادے بندر بن منصور کی والدہ انتقال کرگئیں

ذہن نشین رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کیلئے انتہائی اہم بحری راستہ ہے، اس لیے اس کی بندش سے تیل اور گیس کی عالمی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔

موجودہ صورتحال میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور عمان کی ثالثی سے کسی ممکنہ سمجھوتے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم تہران کی نئی شرائط نے حتمی معاہدے کے امکانات کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80 ▼ 1.00
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.01 ▼ 1.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.43 ▼ 1.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.64 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37 ▼ 0.27
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 441,798
Gold 22K Per Tola 404,981
Gold 21K Per Tola 386,573
Gold 18K Per Tola 331,348
Silver Per Tola 6,401
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▲ 6.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62 ▼ 2.20
Diesel HSD Per Litre 247.42 ▼ 1.30
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95 ▼ 1.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں