ایران میں تباہ امریکی طیاروں اور ڈرونز کا ملبہ نمائش کیلئے پیش

ایران
نمائش میں ایف 15 ای کے پائلٹ کی ایجیکشن سیٹ، طیارے کی کنوپی کا حصہ شامل تھے/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 8 2026 |
تہران:(ویب ڈیسک) ایران نے جنگ کے دوران تباہ ہونے والے امریکی طیارے اور ڈرونز کی باقیات نمائش کیلئے پیش کردیں، جسے تہران نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت اور جنگی کامیابیوں کی علامت قرار دیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے لگائی گئی نمائش میں امریکی ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل کے ملبے سمیت دیگر امریکی اور اسرائیلی فضائی اثاثوں کی باقیات رکھی گئی ہے۔

نمائش میں ایف 15 ای کے پائلٹ کی ایجیکشن سیٹ، طیارے کی کنوپی کا حصہ، دم کا ایک ٹکڑا اور دیگر ملبہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ امریکی ایم کیو 1 پریڈیٹر اور ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کی باقیات بھی نمائش کا حصہ بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے نمٹنے کیلیے امریکا ہر ہتھیار استعمال کریگا: جے ڈی وینس

امریکی میڈیا کے مطابق یہ نمائش پاسداران انقلاب کی ایک زیر زمین تنصیب میں منعقد کی گئی ہے جہاں جنگ کے دوران حاصل کیے گئے فضائی ملبے کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔

ایران اس نمائش کو اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ قرار دے رہا ہے جبکہ امریکی فضائی طاقت کے خلاف اسے اپنی جنگی کامیابی کی علامت کے طور پر بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.80 ▼ 1.00
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.01 ▼ 1.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.43 ▼ 1.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.64 ▲ 0.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.37 ▼ 0.27
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 441,798
Gold 22K Per Tola 404,981
Gold 21K Per Tola 386,573
Gold 18K Per Tola 331,348
Silver Per Tola 6,401
Platinum Per oz (USD) 1,734 ▲ 6.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.62 ▼ 2.20
Diesel HSD Per Litre 247.42 ▼ 1.30
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.95 ▼ 1.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں