الجیریا میں خوفناک بس حادثہ، 25 افراد ہلاک، 44 زخمی

Algeria Bus Crash
فائل فوٹو
Updated | Published August, 1 2026 |
الجزائر: (ویب ڈیسک) الجزائر کے شمالی صوبے بومرداس میں پیش آنے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا، جہاں مسافروں سے بھری ایک بس شاہراہ پر سفر کے دوران بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک جبکہ 44 افراد زخمی ہو گئے، جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بس سیطیف سے دارالحکومت الجزائر کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے باعث بس سڑک سے نیچے جا گری اور کئی بار الٹنے کے بعد شدید تباہی کا شکار ہو گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں متعدد افراد کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

الجزائری حکام نے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو اطلاع بھی دی جا رہی ہے۔ حکومت نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا ایف -35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجوہات میں تیز رفتاری، ڈرائیور کا گاڑی پر قابو کھو دینا یا سڑک کی خراب حالت شامل ہو سکتی ہیں، تاہم حتمی وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں