بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 35 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

Syria Bus Accident
فائل فوٹو
Updated | Published July, 25 2026 |
دمشق (ویب ڈیسک) شام میں ایک دلخراش ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، جس نے علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی۔

شامی وزارت صحت کے مطابق حادثہ دارالحکومت دمشق سے تقریباً دور واقع علاقے السخنہ اور تدمر کے درمیان پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں بسیں تیز رفتاری کے دوران آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کئی مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس میں داخلی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار سفر کر رہے تھے، جبکہ دوسری بس میں عام شہری سوار تھے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی غفلت، تیز رفتاری یا سڑک کی صورتحال سے متعلق امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق تصادم انتہائی شدید تھا، جس کے باعث بسوں کو شدید نقصان پہنچا، ریسکیو اہلکاروں کو لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:بارشی جوہڑ میں نہاتے ہوئے 2 معصوم بچے ڈوب کر جاں بحق

واضح رہے کہ شام میں جاری طویل عرصے کے بحران، سڑکوں کی خراب حالت اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے مسائل کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.69 ▼ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.74 ▼ 0.33
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.02 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,941 ▲ 3,725
Gold 22K Per Tola 394,112 ▲ 3,414
Gold 21K Per Tola 376,198 ▲ 3,259
Gold 18K Per Tola 322,456 ▲ 2,793
Silver Per Tola 6,214 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 9.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.52 ▲ 4.40
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں