قصور: بارشی جوہڑ میں نہاتے ہوئے 2 معصوم بچے ڈوب کر جاں بحق

Kasur Rain Water Drowning Incident
فائل فوٹو
Updated | Published July, 25 2026 |
قصور: (ویب ڈیسک) قصور کے علاقے راجہ جنگ میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ میں بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی میں نہاتے ہوئے دو معصوم بچے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں دن تقریباً ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ راجہ جنگ کے رہائشی ذوالفقار نے ریسکیو اور پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا 10 سالہ بھتیجا سعد علی اور 12 سالہ احسان بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے کیلئے گئے تھے، تاہم کافی دیر تک واپس نہ آنے پر ان کی تلاش شروع کی گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے بچوں کی تلاش کا عمل شروع کیا گیا، کچھ دیر بعد دونوں بچوں کو بارشی جوہڑ سے نکالا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔

پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں، واقعے کے بعد اہل خانہ پر کہرام مچ گیا جبکہ علاقے کے مکین بھی غمزدہ دکھائی دیے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد کئی مقامات پر پانی جمع ہو جاتا ہے، جو بچوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایسے مقامات کی بروقت نشاندہی، پانی کی نکاسی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:کاکروچ جنتا پارٹی کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والدین بارش کے موسم میں بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں گہرے پانی، برساتی جوہڑوں اور ندی نالوں میں نہانے سے روکیں، کیونکہ معمولی سی غفلت بھی کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.27 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.40 ▲ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.31 ▲ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.40 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,336 ▲ 180
Gold 22K Per Tola 408,225 ▲ 165
Gold 21K Per Tola 389,669 ▲ 158
Gold 18K Per Tola 334,002 ▲ 135
Silver Per Tola 6,584 ▼ 34
Platinum Per oz (USD) 1,768 ▼ 7.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.79
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں