کاکروچ جنتا پارٹی کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

India Student Protest
فائل فوٹو
Updated | Published July, 25 2026 |
نیو دہلی:(ویب ڈیسک) بھارت میں طلبا کے طویل احتجاج کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی نے بھارتی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے کے بعد حکومت کے خلاف جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پارٹی نے اپنے کارکنوں اور مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی حکومت کے حالیہ فیصلے کو مثبت پیش رفت سمجھتے ہوئے نیک نیتی کے ساتھ اپنا احتجاج واپس لے رہی ہے، طلبا نے اپنے مطالبات کیلئے جمہوری اور پرامن انداز میں آواز بلند کی، جس کے نتیجے میں ان کی جدوجہد کامیاب ہوئی۔

یاد رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے امتحانی پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس احتجاج کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر تعلیم کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

پارٹی نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ طلبا کی طاقت زندہ باد، وزیر تعلیم مستعفی ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ طلبا 5 جون سے نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیے ہوئے تھے، ان کا بنیادی مطالبہ امتحانی نظام میں شفافیت اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی تھا۔

طلبا کے احتجاج کو مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی کارکنوں، اداکاروں اور دیگر معروف شخصیات کی حمایت بھی حاصل رہی۔ احتجاجی مظاہروں میں بڑی تعداد میں نوجوان شریک ہوئے، جنہوں نے تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے اپنے حقوق کیلئے ڈٹ کر آواز اٹھائی اور ان کی جدوجہد کامیاب رہی، اب کسی کو بھی نوجوانوں کی آواز دبانے کی جرات نہیں ہونی چاہیے۔

راہول گاندھی نے بھی اپنے پیغام میں طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  ماضی کبھی مستقبل کو شکست نہیں دے سکتا، نریندر مودی اب بھارت کا ماضی بن چکے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجری وال نے طلبا اور کاکروچ جنتا پارٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے جمہوریت کی کامیابی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مودی کو دھچکا، بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی

 

 

سماجی کارکن سونم وانگچک نے بھی طلبا کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ امن، صبر اور استقامت کی فتح ہے اور نوجوانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ منظم اور پرامن احتجاج کے ذریعے بھی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.69 ▼ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.74 ▼ 0.33
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.02 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,941 ▲ 3,725
Gold 22K Per Tola 394,112 ▲ 3,414
Gold 21K Per Tola 376,198 ▲ 3,259
Gold 18K Per Tola 322,456 ▲ 2,793
Silver Per Tola 6,214 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 9.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.52 ▲ 4.40
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں