ڈھاکہ: سیلاب نے تباہی مچا دی، 62 افراد جاں بحق جبکہ 12 لاکھ سے زائد متاثر

Bangladesh Floods 2026
فائل فوٹو
Updated | Published July, 17 2026 |
ڈھاکا:(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق قدرتی آفت کے نتیجے میں اب تک 62 افراد جاں بحق جبکہ 12 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزارتِ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ ریلیف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سات اضلاع کھگراچاری، رنگامتی، بندربن، کاکس بازار، چٹاگانگ، مولوی بازار اور حبی گنج بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ان اضلاع کے 57 اپیزلا، 362 یونین کونسلیں اور 8 میونسپلٹیز سیلاب کی لپیٹ میں آ چکی ہیں، جبکہ 52 ہزار 493 خاندانوں کے گھر زیرِ آب آ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 افراد رنگامتی، 7 بندربن، 32 کاکس بازار (جن میں 19 مقامی شہری اور 13 روہنگیا پناہ گزین شامل ہیں)، 15 چٹاگانگ اور دیگر مولوی بازار سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کم از کم 50 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

وزارتِ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق حکومت نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، متاثرین کو خوراک، پینے کا صاف پانی، نقد امداد اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ، فوج، ریسکیو ادارے اور رضاکار تنظیمیں مشترکہ طور پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چھوٹے تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم، طریقہ کار جاری

وزارت کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید مالی وسائل اور امدادی سامان فراہم کیا جائے گا۔

حکام نے شہریوں کو نشیبی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.18 ▼ 0.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.78 ▼ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.32 ▲ 0.26
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,444 ▲ 5,959
Gold 22K Per Tola 387,240 ▲ 5,462
Gold 21K Per Tola 369,638 ▲ 5,214
Gold 18K Per Tola 316,833 ▲ 4,469
Silver Per Tola 6,127 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▲ 38.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں