یوکرین: وزیراعظم یولیا سویریڈنکو عہدے سے برطرف، کابینہ تحلیل

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے وزیراعظم یولیا سویریڈنکو کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی۔
فائل فوٹو
Updated 22 گھنٹے قبل | Published July, 13 2026 | Muhammad Bilal
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے وزیراعظم یولیا سویریڈنکو کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک بیان میں کہا کہ میں وزیراعظم یولیا سویریڈنکو کی خدمات کا معترف ہوں اور انہیں ایک نئی ذمہ داری کی پیشکش کی گئی ہے۔

صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے تعاون سے حکومت میں ضروری ردوبدل کیا جائے گا ، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ملک کا نیا وزیراعظم کون ہو گا یا سابق وزیراعظم یولیا سویریڈنکو کو کونسی نئی ذمہ داریاں تفویض کی جا رہی ہیں۔

یوکرینی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی، تاہم انہوں اس کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

خیال رہے کہ یولیا سویریڈنکو پیشے کے اعتبار سے ماہر معاشیات ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس جولائی 2025 میں وزیراعظم کا منصب سنبھالا تھا۔

اس سے قبل انہوں نے ایک سال تک صدر زیلنسکی کے دفتر میں بطور نائب سربراہ ذمہ داریاں نبھائیں، جبکہ چار برس تک وہ نائب وزیراعظم اور وزیر برائے اقتصادی ترقی و تجارت کے طور پر بھی فرائض انجام دیتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے امیر ترین ممالک کون سے ہیں؟ نئی فہرست آگئی

یوکرین کے آئین کے مطابق وزیراعظم کے استعفے کی منظوری پارلیمنٹ دیتی ہے اور وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی پوری کابینہ بھی تحلیل ہو جاتی ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کے وزیر ڈینس شمیہال، وزیر دفاع میخائیلو فیڈوروف اور سرکاری توانائی کمپنی نفتوگاز کے سربراہ سرہی کوریٹسکی ممکنہ طور پر وزیراعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.73 ▼ 0.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718
Gold 22K Per Tola 393,908
Gold 21K Per Tola 376,003
Gold 18K Per Tola 322,289
Silver Per Tola 6,244
Platinum Per oz (USD) 1,633
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں