روس نے اپنا جدید ڈومز ڈے کمانڈ سینٹر طیارہ تہران بھیج دیا

Russia Iran Relations
فائل فوٹو
Updated | Published July, 13 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران روس کی جانب سے ایک اہم فوجی اقدام سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے اپنا جدید ترین ڈومز ڈے کمانڈ سینٹر طیارہ ٹی یو-214 پی یو (Tu-214PU) ایران کے دارالحکومت تہران بھیج دیا ہے، جسے جنگی حالات میں انتہائی اہم طیارہ تصور کیا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس طیارے کو اڑتا ہوا کمانڈ سینٹر بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ ہنگامی صورتحال یا بڑے فوجی تنازع کے دوران اعلیٰ قیادت اور فوجی کمانڈرز کو محفوظ مقام سے رابطہ برقرار رکھنے اور آپریشنز کی نگرانی میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور خطے میں ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ واقعات جن میں آبنائے ہرمز کے علاقے میں بحری سرگرمیاں اور حملوں کے الزامات شامل ہیں کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

روسی طیارے کی تہران آمد کو بعض مبصرین ماسکو اور تہران کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس اقدام کے ذریعے روس ایران کے ساتھ فوجی معلومات کے تبادلے، حکمت عملی پر مشاورت یا کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں نظر آنے والا پراسرار نقاب پوش کون تھا؟ شناخت ہوگئی

دوسری جانب عالمی برادری کی نظریں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر مرکوز ہیں، کیونکہ خطے میں کسی بھی نئی کشیدگی کے اثرات عالمی سیاست، توانائی کی منڈی اور سیکیورٹی صورتحال پر پڑ سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.73 ▼ 0.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718
Gold 22K Per Tola 393,908
Gold 21K Per Tola 376,003
Gold 18K Per Tola 322,289
Silver Per Tola 6,244
Platinum Per oz (USD) 1,633
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں