شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر سامنے آگئی

آیت اللہ علی خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قبر کی پہلی تصویر جاری کی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 11 2026 |
تہران (ویب ڈیسک): اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قبر کی پہلی تصویر جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کو 28 فروری کو شہید کیا گیا تھا تاہم ان کی تجہیز و تکفین جنگ بندی کے بعد مشہد میں کی گئی جس کے لیے جنازے کو جلوس کی صورت چار بڑے شہر لے جایا گیا تھا۔

3 جولائی کو تہران میں شہید سپریم لیڈر اور ان کے اہل خانہ کی میت کو عالمی وفد نے خراج تحسین پیش کیا۔ عالمی رہنماؤں نے فاتحہ خوانی کی اور تعزیتی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے گئے۔

اس کے اگلے جنازے کو تہران شہر میں جلوس کی صورت لے جایا گیا لاکھوں افراد نے اپنے محبوب لیڈر کی میت کا دیدار کیا۔ ایسا ہی قم میں بھی کیا گیا اور پھر میت عراق لے جائے گی۔

عراق میں نجف لے جایا گیا جہاں حضرت علی کے روضے پر حاضری دی گئی پھر کربلا میں امام حسین اور حضرت عباس علمدار کے مزار لے جایا گیا اور پھر 9 جولائی کو واپس ایران لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاسداران انقلاب کا سپریم لیڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار

تہران، قم، کربلا اور نجف کے بعد آخری نماز جنازہ مشہد میں حضرت امام رضا کے مزار پر ان کے بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی اور وہیں احاطے میں سپرد خاک بھی کیا گیا۔

آج ایران کے سرکاری میڈیا میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر جاری کی گئی۔ قبر مبارک کو سادہ مگر باوقار انداز میں تیار کیا گیا ہے جہاں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد فاتحہ خوانی اور دعا کے لیے پہنچ رہی ہے۔

مزار پر زائرین پھول چڑھا رہے ہیں، قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں اور مرحوم رہنما کے لیے دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں سے لوگ مشہد پہنچ رہے ہیں تاکہ وہ اپنی عقیدت کا اظہار کر سکیں۔

قبر کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی تعزیتی پیغامات اور دعائیہ کلمات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایران کے مختلف مذہبی و سماجی حلقوں نے ان کی یاد میں خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.15 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.59 ▼ 0.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.78 ▼ 0.22
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▼ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 425,755
Gold 22K Per Tola 390,276
Gold 21K Per Tola 372,536
Gold 18K Per Tola 319,317
Silver Per Tola 6,101
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▲ 0.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں