پاسداران انقلاب کا سپریم لیڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے شہید سپریم لیڈر سید آیت اللہ علی خامنہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published July, 10 2026 | Muhammad Bilal
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے شہید سپریم لیڈر سید آیت اللہ علی خامنہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سربراہ پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کو سخت نتائج کی وارننگ دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں جنرل احمد واحدی کا کہنا تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا واقعہ تاریخ کی یادداشت سے کبھی مٹایا نہیں جا سکے گا، انصاف کی مکمل فراہمی اور ذمے دار عناصر، خصوصاً بچوں کی قاتل امریکی فوج کو مناسب سزا دینا ناگزیر ہے۔

جنرل واحدی نے کہا کہ امریکا سمیت تمام دشمن یہ ذہن نشین کر لیں کہ اس بزدلانہ قتل کے ذریعے وہ مزاحمت کے پرچم کو ہرگز سرنگوں نہیں کر سکتے، شہداء کے خون کا بدلہ لینا اور اس کے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دینا ایران کا حتمی، جائز اور ناقابلِ فراموش مطالبہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہید ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

خیال رہے کہ ایران کے شہید رہبر اعلیٰ سید آیت اللہ علی خامنہ ای کی حضرت امام رضا کے روضے کے احاطے میں گزشتہ شب تدفین کی گئی، ان کی آخری رسومات میں تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد شریک ہوئے جن میں مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ عہدیدار اور مذہبی وفود بھی شامل تھے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.17 ▲ 0.61
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.99 ▲ 0.86
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.00 ▲ 1.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▲ 0.17
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 425,755 ▼ 2,097
Gold 22K Per Tola 390,276 ▼ 1,922
Gold 21K Per Tola 372,536 ▼ 1,835
Gold 18K Per Tola 319,317 ▼ 1,573
Silver Per Tola 6,101 ▼ 142
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 40.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں